پی ٹی وی لاہور مرکز کے نئے جنرل مینجر سیف الدین نے چارج سنبھال لیا

پی ٹی وی لاہور مرکز کے نئے جنرل مینجر سیف الدین نے چارج سنبھال لیا

لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی لاہور مرکز کے جی ایم قاضی عبدالحمید کو تبدیل کردیا گیا ہے جن کی جگہ نئے جنرل مینجر سیف الدین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔سیف الدین کو ملتان سے لاہور ٹرانسفر کیا ہے جبکہ لاہور سنٹر کے سابق جی ایم عبدالحمید کو پی ٹی وی ہوم اسلام آباد ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی وی میں کئی مزید افسران کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

مزید : کلچر