اداکارہ سجل علی اور احدرضامیر کی دوستی رشتہ داری میں تبدیل

اداکارہ سجل علی اور احدرضامیر کی دوستی رشتہ داری میں تبدیل

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ سجل علی اور احدرضامیر کی دوستی رشتہ داری میں تبدیل ہوگئی ہے۔انتہائی باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں فنکارکافی عرصے سے اکٹھے رہ رہے ہیں کیونکہ انہوں نے انتہائی رازداری سے ایجاب وقبول کرلیا تھا جس میں انہیں دونوں فیملیز کے بڑوں کی مشاورت بھی حاصل تھی تاہم میڈیا سے بچنے کے لئے اس تعلق کو ابھی تک رازمیں رکھا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ احدرضامیر کی والدہ شروع سے ہی سجل علی کو اپنی بہو بنانے کی خواہش مند تھیں جسے آخرکار انہوں نے عملی جامہ پہنایا۔واضح رہے کہ سجل علی کی دوستی پہلے اداکار فیروزخان سے تھی اور دونوں کی شادی کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں لیکن اچانک دونوں نے راستے جداکرلئے۔ کچھ عرصہ بعد جب سجل علی اور احدرضامیرکو ڈرامہ سیریل’یقین کا سفر‘ کے ذریعے پہلی بار اکٹھے کام کا موقع ملا تو یہیں سے ان کی دوستی کا آغاز ہوا جو رفتہ رفتہ گہری ہوتی چلی گئی اور مکمل انڈرسٹینڈنگ کے بعد انہوں نے جیون ساتھی بننے کا فیصلہ کیا۔سجل علی اور احدرضامیر نے ہم ٹی وی کی ایک اور سیریل’آنگن‘میں بھی کام کیا ہے جو جلد ہی آن ایئر ہونے والا جس میں دونوں نے رومانٹک اندازسے کام کیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دنیا کو دکھانے کے لئے سجل علی اور احدرضامیر کی شادی چندماہ تک دھوم دھام سے کی جائے گی۔اس بارے میں سجل علی اور احدرضامیرکا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید : کلچر