فیئر فرینڈز کلب کے زیر اہتمام تقریب سجاد طافو کی بطور مہمان خصوصی شرکت

فیئر فرینڈز کلب کے زیر اہتمام تقریب سجاد طافو کی بطور مہمان خصوصی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؒ لاہور( فلم رپورٹر) فیئر فرینڈز کلب کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں تمغہ امتیاز گٹارسٹ اور موسیقار سجاد طافو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کلب کے ممبران کو اپنے فن سے محظوظ کیا اس موقع انھوں نے خصوصی بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنی موسیقی اور آواز میں تیار کردہ گیت کسی کا بن جا تو بھی سہارا کو گٹار پر پرفارم کیا۔ تقریب میں شمائلہ ظفر، مدثر قدیر، ریاض ملک،رفیق جتوئی،آفتاب حسین، نجمہ،نیلم قریشی،ڈاکٹر ضیغم ذکی اور فیصل فائق قریشی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر حاضرین کا کہنا تھا کہ فیئر فرینڈز کلب آرٹ اور ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ان کے فن سراہتا ہے ۔

مزید :

کلچر -