شہرت کیلئے شوبز میں آیا:سرفراز وکی

شہرت کیلئے شوبز میں آیا:سرفراز وکی

  

لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین سرفراز وکی نے کہا ہے کہ میں شوق اور شہرت کیلئے شوبز میں آیا ہوں اور مجھے کسی جعلی شہرت کی ضرورت نہیں اپنے کام کی وجہ سے ہی عزت اور مقام حاصل کر وں گا۔انہوں نے کہا کہ سفارش کے ذریعے آگے آنیوالے لوگوں کی شہرت بھی جعلی ہوتی ہے لیکن جو لوگ محنت سے آگے آئیں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔

اور مجھے فخر ہے کہ میں آج جس مقام پر ہوں یہ سفارش سے نہیں بلکہ محنت سے حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوبزکے شعبے میں ابھی بہت کچھ کر نے کی ضرورت ہے جس کیلئے حکو متی سطح پر اقدامات کر نا ناگزیر ہو چکا ہے ۔

مزید :

کلچر -