ناز تھیٹر میں نیا سٹیج ڈرامہ ’’ڈونگی راجا‘‘ شروع ہوگیا

ناز تھیٹر میں نیا سٹیج ڈرامہ ’’ڈونگی راجا‘‘ شروع ہوگیا

  

لاہور(فلم رپورٹر) ناز تھیٹر میں کئی سال بعدشائقین اپنے پسندیدہ فنکاروں کی پرفارمنس دیکھ سکیں گے۔ناز تھیٹر میں گزشتہ 5سالوں میں چھوٹے بجٹ کے ڈرامے پیش کئے جارہے تھے اب یہاں پر نیا ڈرامہ ’’ڈونگی راجا‘‘ شروع ہواہے جس میں اداکاراؤں نے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لئے ایڑی چوٹی کازور لگادیا۔اداکارہ وپرفارمرزنگار اور فیروزہ علی کے درمیان زبردست مقابلہ دونوں نے لاکھوں روپے مالیت کے ملبوسات بنوائے ہیں جبکہ الگ الگ کوریوگرافرز کی خدمات بھی حاصل کی ہیں ۔ان اداکاراؤں کاکہنا ہے کہ ناز تھیٹر کی بحالی کے لیے بڑاعملی اقدام کیا گیا ہے اور ہم فنکاراؤں نے بھی ایڑی چوٹی کا زور لگادیا ہے۔ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں اداکار ناصر چنیوٹی، گلفام، قیصر پیا،سلیم البیلا،طاہر انجم، سخاوت ناز، ہنی البیلااور پنکی پری شامل ہیں اس ڈرامہ کی ہدایتکاری گلفام کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -