پاکستان نظریاتی ملک ، نظریے سے ہی مستحکم ہوگا،سراج الحق

پاکستان نظریاتی ملک ، نظریے سے ہی مستحکم ہوگا،سراج الحق

لاہور(این این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جو نظریے سے ہی مضبوط اور مستحکم ہوگا ۔ اسلامی انقلاب قوم کی منزل ہے ۔ اسلام ہی مسائل کا حل ہے ۔ انسان کے جسم و روح کا سکون اسلام پر عمل پیرا ہونے میں ہے ۔ آئین (بقیہ 27نمبرصفحہ7پر )

نے اظہار رائے کی آزادی کا شہریوں کو جو حق دیاہے ، اس پر عمل نہیں ہورہا ۔ میڈیا پر قدغن لگانا اور اسے اپنی مرضی پر چلانا درست طرز عمل نہیں ۔ میڈیا کی آزادی کا نعرہ لگانے والوں کو اپنے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینا چاہیے ۔ اسلام کے خلاف مغربی ذرائع ابلاغ کی متعصبانہ مہم کو ناکام بنانے کے لیے ضروری ہے کہ مسلم ممالک کا میڈیا دنیا کے سامنے اسلام کے روشن چہرے کو واضح کرے ۔ جماعت اسلامی صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں ہونے والے مرکز ی میڈیا اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس سے صدر کمیٹی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر سابق سیکرٹری اطلاعات محمدانور نیازی ، ڈاکٹر طارق سلیم ، شاہد ہاشمی ، شاہد شمسی و دیگر ممبران کمیٹی بھی موجود تھے ۔

سراج الحق

مزید : ملتان صفحہ آخر