وزیراعظم ضلع راجنپور کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے ‘ اویس خان دریشک

وزیراعظم ضلع راجنپور کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے ‘ اویس خان دریشک

  

مٹھن کوٹ( نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار)حکومت کی 100روزہ کارکردگی نے (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ایم پی اے سردار اویس خان دریشک نے مٹھن کوٹ میں سابق کونسلر ملک محمد اسلم فرید ی کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کی عوام کی تقدیر بدل کر رکھ دے گی کیونکہ ہم عوام دوست پالیسیاں لا رہے ہیں بلخصوص ضلع راجن پور کی محرمیوں کا ازالہ کریں گے حکومت کا کرتا ر پور راہداری کھولنا تاریخی اقدام ہے اس سے دنیا بھر میں امن کا پیغام بھی جاتا ہے جس سے پاکستان کی قیام امن کے موقف کو بھی تقویت ملے گی ‘ وزیر اعظم عمران خان جلد ضلع راجن پور کا دورہ کریں گے۔اس موقع پر چیئر مین ایم سی ملک حمزہ کمال فرید، ،ضلعی امیر جماعت اہلسنت قاری خورشید احمد رضا، ممتاز خان دریشک، رانا عبدالستار،مظہر شاہ قادری ،اجمل خان گوپانگ،امجد حسین سیال ،اطہر خان ،ساجد شبیر،محمد آصف فریدی، ملک شہزاد قیصر،حافظ محمد عارف،حافظ حمزہ فرید ،جام فیض اللہ،صوفی نذیر احمد سیماب اور دیگر بھی موجود تھے۔

دریشک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -