محسن وال:قبضہ گروپ سرکاری اراضی پرقابض، پٹواری کارپورٹ بنانے سے انکار

محسن وال:قبضہ گروپ سرکاری اراضی پرقابض، پٹواری کارپورٹ بنانے سے انکار

  

محسن وال(نمائندہ پاکستان )نواحی گاؤں میں حلقہ پٹواری کی ملی بھگت سے قبضہ گروپ سرکاری اراضی ہیتھیا لی،تفصیلات کے مطابق (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

محمد حفیظ اور ذوالفقار علی سکنائے چک نمبر128پندرہ ایل نے اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ چک نمبر128پندرہ ایل میں سابقہ حلقہ پٹواری ریاض حسین قریشی کی ملی بھگت سے قبضہ گروپ سرکاری اراضی کو سال 2016سے ناجائز کاشت کر رہا ہے،جگہ ریکارڈ پٹواری رجسٹرڈ خسرہ گرداوری میں خسرہ نمبر95کو2016سے خالی رکھا گیا ہے،لیکن ابھی بھی موقع پر یہاں مکئی کی فصل کاشت شدہ ہے،اس سے قبل بھی سائلین نے سرکاری اراضی کے بارے میں کاروائی کیلئے درخواست دی تھی،جوکہ برائے رپورٹ موجودہ حلقہ پٹواری کے پاس پڑی ہے،جس پر تاحال موجودہ پٹواری نے کوئی رپورٹ مرتب نہیں کی،یہ اراضی صوبائی حکومت کی ملکیت ہے ،جس کے اسسٹنٹ کمشنر کسٹوڈین بھی ہیں،سائلین نے اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انکار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -