ریونیو افسروں کو زرعی انکم ٹیکس ،سٹیمپ ڈیوٹی رجسٹریشن فیس وصول کرنیکا حکم
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)حکومت پنجاب نے تمام ریونیو افسرروں کو لینڈ ریونیو،واٹرریٹ،زرعی انکم ٹیکس،سٹمپ ڈیوٹی،رجسٹریشن فیس،کیپٹل ویلیو ٹیکس کی 100فیصد وصولی یقینی بنانے کا ٹاسک دیدیاتفصیل کے مطابق حکومت پنجابنیتمام ریونیو افسران کو لینڈریونیو،واٹرریٹ،زرعی انکم ٹیکس،سٹمپ ڈیوٹی،رجسٹریشن فیس،کیپٹل ویلیو ٹیکس کی 100فیصد وصولی یقینی بنانے کا ٹاسک دیتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات اور افسران کو سرکاری واجبات(بقیہ 28نمبرصفحہ7پر )
کی وصولی کیلئے اہداف سونپے دیے ہیں،اس حوالے سے صوبہ بھر کے تمام کمشنرز،ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،حکومتی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو جام افتاب حسین نے محکمہ مال کے افسران سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے متعلقہ محکموں اور افسران کو سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے جو اہداف سونپے ہیں ان کی تکمیل میں کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے، ناقص کار کردگی اور سرکاری ٹیکسز کی مطلوبہ ٹارگٹ کے مطابق وصولی میں ناکامی پر ذمہ دار افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اسسٹنٹ کمشنرجام افتاب حسین نے کہا کہتحصیل بھر میں سرکاری بقایاجات کی وصولی کی پیشرفت کا ہر پندرہ روزبعد جائزہ لیا جائے گا اور اہداف کے حصول میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،اسسٹنٹ کمشنر نے لینڈ ریونیو(آبیانہ)، زرعی انکم ٹیکس،سٹمپ ڈیوٹی،رجسٹریشن فیس،کیپٹل ویلیو ٹیکس اور دیگر مدات میں وصولیوں کی تازہ ترین پیشرفت کاتفصیلی جائزہ لیااورہدایت کی کہ مقررٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے مربوط اور مو ثرلائحہ عمل وضع کیا جائے اور محکمہ مال کے افسران باقاعدگی کے ساتھ کارکردگی رپورٹ سے انہیں آگاہ رکھیں میٹنگ میں تحصیلدار ملک محمد آصف محمود،نائب تحصیلدارمحمد اقبال عباسی،نائب تحصیلدارمحسن عباس بخاری،رشید احمد خان نتکانی سٹاف افیسر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ محمد عرفان،اراضی ریکارڈسنٹر انچارج شہزاد احمد،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی تاجور امین،واصل باقی نویس محمد ےٰسین، قانون گو چوہدری شبیر احمد،میاں ابرار احمد،مہر غلام علی،حاجی غلام فرید، ،محمد احمدخان رجسٹری محررسمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا۔
ٹیکس