صادق آباد میں 150 جوڑوں کی شادیاں ‘ مستحقین میں جہیز بھی تقسیم

صادق آباد میں 150 جوڑوں کی شادیاں ‘ مستحقین میں جہیز بھی تقسیم

  

صادق آباد(نامہ نگار)الرحمن ویلفئیر فانڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی ، جس میں (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

150مستحق جوڑوں کی شادیاں کی گئیں ، تنظیم کی طرف سے تقریبا ایک کروڑ روپے کا سامان جہیز بچیوں کو دیکر رخصت کیاگیا ‘ جبکہ 75ایسے جوڑے جو اپنے آپ کو ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے جن کے جہیز اور شادی کا تمام خرچہ بھی تنظیم نے کیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان جمیل احمد جمیل ‘ڈائریکٹر الرحمن ویلفےئر فاؤنڈیشن عبدالحفیظ خان ‘ صدر عبدالوحید قریشی‘ چےئرمین سید اصغر حسین شاہ ‘جنرل سیکرٹری طارق محمود‘سیکرٹری اطلاعات عبدالماجد ‘چےئرمین بلدیہ چوہدری شفیق پپاء ‘چوہدری خلیل احمد‘ چوہدری سجاد وڑائچ‘ چوہدری عامر شہباز‘ حبیب سلطان‘ میاں بشیر احمد‘ نسریم سولنگی ‘مقصود احمد‘ عبدالصمد‘ چوہدری حبیب سلطان‘ حافظ حسین احمدعہدیداران تنظیم و ممبران سمیت معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ڈی سی جمیل احمدجمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے ۔ عبدالحفیظ خان ‘عبدالوحید قریشی ‘طارق محمود‘ سید اصغر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی تنظیم کے زیر اہتمام 150جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کی گئی ہیں جس میں صوبہ سندھ کے دو اضلاع گھوٹکی ،کشمور اور صوبہ پنجاب کے اضلاع راجن پور ، ضلع رحیم یارخان کے مستحق جوڑے شامل ہیں انھوں نے کہاکہ ا لرحمن ویلفئیر فانڈیشن اپنی مدد آپ اور مخیر حضرات کے تعاون سے گزشتہ کئی سالوں سے سماجی بھلائی کے کام کررہی ہے ۔ہر اتوار کے دن موبائل میڈیکل وین مختلف علاقوں میں جاکر کیمپ کا انعقاد بھی کرتی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -