ظاہر پیر ‘ ایرانی تیل سمگل کرنیکی کوشش ‘ 80 ہزار لٹر ضبط ‘ کارروائی شروع

ظاہر پیر ‘ ایرانی تیل سمگل کرنیکی کوشش ‘ 80 ہزار لٹر ضبط ‘ کارروائی شروع

  

خان پور،ظاہر پیر (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) پولیس تھانہ ظاہر پیر کی کارروائی میں ,80 ہزار لیٹر ایرانی تیل کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی , دو آئل ٹینکرز پکڑ کر کسٹم حکام کے حوالے , ایف آئی اے ملتان کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے. مطابق چند روز قبل میڈیا کی جانب سے نشاندہی کی گئی تھی کہ بلوچستان سے بے (بقیہ 31نمبرصفحہ7پر )

نظیر شہید برج کے راستے ایرانی تیل کی سمگلنگ کی جا رہی ہے جس پر خفیہ ایجنسیاں ,پولیس اور دیگر ادارے متحرک ہوگئے , گزشتہ روز پولیس تھانہ ظاہر پیر کے ایس ایچ او رانا محمد رمضان اور محمد شہباز اے ایس آئی نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ناکہ بندی کر کے بے نظیر شہید برج سے ظاہر پیر میں داخل ہونے والے دو آئل ٹینکرز پکڑ لئے ,پولیس کے مطابق دونوں ٹینکرز میں 80 ہزار لیٹر سے ایرانی تیل موجود ہے , پولیس کی اطلاع پر کسٹم انٹیلی جنس کے سینئر آفیسر محمد اختر ہاشمی موقع پر پہنچ گئے جبکہ ایف آئی اے ملتان سے سب انسپکٹر عبدالوکیل بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے , پولیس نے دونوں آئل ٹینکرز کسٹم حکام کے حوالے کر دئیے , سینئر کسٹم انٹیلی جنس آفیسر محمد نے صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ تیل کے سیمپل لے کر لیبارٹری بھجوا رہے ہیں لیبارٹری رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کریں گے انہوں نے کہا کہ کچھ دن تک ظاہر پیر میں کسٹم چیک پوسٹ قائم کر رہے ہیں تاکہ بے نظیر شہید برج کے راستے غیر قانونی اشیاء4 کی سمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے جبکہ ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر رانا محمد رمضان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا یاد رہے کہ چند دن قبل بھی ظاہر پیر پولیس نے 1 لاکھ بیس ہزار لیٹر ایرانی تیل کے تین ٹینکرز پکڑ کر کسٹم حکام کے حوالے کئے تھے ۔

تیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -