ممبر صوبائی اسمبلی مسز شاہدہ احمد کا بنیادی مرکز صحت کادورہ ، لوگوں سے ملاقاتیں

ممبر صوبائی اسمبلی مسز شاہدہ احمد کا بنیادی مرکز صحت کادورہ ، لوگوں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(بیورونیوز)عوامی شکایات پر ممبرپنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے صوبائی حلقہ209کے گاؤں 30/10Rکے بنیاد ی ہیلتھ (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
سنٹرکادورہ کیا ہسپتا ل کی چار دیواری جگہ جگہ سے غائب اورلوگوں نے راستہ بنا کررکھاہوا ہے ۔جبکہ ہسپتال کے احاطہ میں بھیڑ بکریاں چررہی تھیں تاہم ہسپتال کی ایل ایچ وی نگہت طاہرہ ڈیوٹی پر موجود مریضوں کوچیک کررہی تھیں۔مسزشاہدہ احمد نے ہسپتال کی چار دیواری نہ ہونے پربرہمی کااظہار کرتے ہو ئے کہا کہ بنیادی ہیلتھ سنٹر کی حالت کسی بھوت بنگلہ سے کم نہیں ایل ایچ وی نے بتایاکہ اس حوالے سے کئی بار اعلیٰ احکام کولکھ چکے ہیں بنیادی طورپر یہ ہیلتھ سنٹر زچہ بچہ کے لیے صبح 8بجے تا دو بجے تک جنرل آڈٹ ڈر مریضوں کو بھی چیک کیاجاتاہے ادویات موجود ہیں ۔لیڈی ڈاکٹر کنول ڈیوٹی پرآتی ہیں یہ ہیلتھ سنٹر ڈیلیوری کیسز کیلے 24گھنٹے کھلا ہوتاہے لیکن چار دیواری نہ ہونے کے باعث عدم تحفظ کاخوف ہے۔ مسزشاہدہ احمد نے اس موقع پرجمع ہونے والے معززین علاقہ سے کہاکہ بنیادی ہیلتھ سنٹر اس گاؤں میں کسی نعمت سے کم نہیں حکومت صحت و تعلیم کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنانے کیلے ہرممکن اقدام کررہی ہے گاؤں کے لوگوں کوبھی اس حوالے سے اپناکردار اد اکرناچاہیے ۔
ملاقاتیں