حکومت عرس فریدؒ پر پورے سرائیکی وسیب میں تعطیل کا اعلان کرے ‘ جاوید کوریجہ

حکومت عرس فریدؒ پر پورے سرائیکی وسیب میں تعطیل کا اعلان کرے ‘ جاوید کوریجہ

  

صادق آباد(نامہ نگار)حضرت خواجہ غلام فرید کی تعلیمات آفاقی کلام اور (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

آستانے سے آج بھی کروڑوں افرادپیارکرتے ہیں ،کلام فریدکاایک ایک حرف دین اسلام کی پیروی دھرتی کی محبت اور دکھی انسانیت کیساتھ بھلای کاآفاقی پیغام آج بھی پڑھااور سناجاتاہے ۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل صدر سرائیکستان قومی اتحادحافظ جاوید کوریجہ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ عرس فرید پر پورے سرایکی وسیب میں صوبای حکومت تعطیل کااعلان کرے جگرگوشہ فریدخواجہ غلام فریدکوریجہ اپنے صوفی ہیروکے وسیب روھی اس دھرتی کی سرائیکستان شناخت اور یہاں کے مظلوم محروم عوام کی خوشحالی ترقی کے لیے بے مثال جدوجہدکررہے ہیں عرس فریدپر تجارتی ثقافتی پابندیاں ختم کی جانی چاہیے امن کے آستانے سے پاکستان میں ہمیشہ امن سلامتی اخوت بھای چارے اوررواداری کاپیغام مل رہاہے ۔اس موقع پرحاجی بشیراحمدکوریجہ عبدالصمدکوریجہ حبیب فریدی ارسلان کوریجہ ریس رمضان ملک ریاض سولنگی رسول بخش فریدی سبحان علی ودیگربھی موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -