ڈیرہ :جگہ جگہ تشہیری بورڈز ہزاروں دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی کا حکم ، تاجروں میاں تشویش

ڈیرہ :جگہ جگہ تشہیری بورڈز ہزاروں دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی کا حکم ، تاجروں ...

  

ڈیرہ غازی خان(بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی) میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو ٹھیکہ دے کر ڈیرہ غازی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

خان شہر کے ہزاروں دکانداروں کو تشہیری بورڈز کے بھاری اماؤنٹ والے ٹیکس ادائیگی کے نوٹس بھیجوا دئیے۔ ہر دکاندار کو اس کی دکان کے تشہیری بورڈ کے دو ہزار سے لے کر پچاس ہزار روپے تک ٹیکس ادائیگی کے نوٹس بھجوائے گئے۔ بھاری ٹیکس نوٹس دیکر پریشان کیے گئے، تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن، ڈیرہ غازی خان کی ناقص کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے پورا شہر صفائی نہ ہونے سے گندگی اور سیوریج کے گندے پانی کی لپیٹ میں ہے جبکہ واپڈا کے کروڑوں روپے کی نادہندگی پر واٹر سپلائی کے کنکشن بھی کٹنے سے شہر میں پانی کی عدم دستیابی سے شہری پریشان ہیں۔ صفائی نہ ہونے سے شہر کے بازار گلیوں اور چوکوں پر گندگی اور کوڑا کرکٹ کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ اب میونسپل کارپوریشن ، ڈیرہ غازی خان نے پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان کو ٹھیکہ دے کر تاجروں کو اپنی دکانوں کے تشہیری بورڈوں پر بھاری ٹیکس ادائیگی کے نوٹس بھجوا دئیے ہیں تشہیری بورڈوں پر جو دکانداروں نے اپنی ملکیتی دکانوں پر لگا رکھے ہیں انہیں نوٹس بھیج کر تشہیری بورڈز کی مد میں دو ہزار سے پچاس ہزار روپے کی ادائیگی کا کہا گیا ہے۔ یہ نوٹس پی ایچ اے نے راج فلیکس کمپنی کے نام پر دکانداروں کو بھجوائے ہیں۔ تاجر برادری کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیداروں کا اجلاس زاہد حسین خٹک، حاجی محمد صدیق آرائیں، کی صدارت میں ہوا۔ تاجر برادری کا موقف ہے کہ تشہیری بورڈ میونسپل کارپوریشن، ڈیرہ غازی خان کی پراپرٹی پر نہیں لگے ہوئے۔ ہم ہر فورم پر آواز اُٹھائیں گے اور قانونی جنگ بھی لڑیں گے اور احتجاجاً شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال بھی دیں گے۔

ٹیکس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -