مشیر وزیر اعلٰی کے چھاپے ، اتوار بازاروں میں ناجازء منافع خوروں کو سٹال منسوخ کرنے کی وارننگ

مشیر وزیر اعلٰی کے چھاپے ، اتوار بازاروں میں ناجازء منافع خوروں کو سٹال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے سیاسی امور محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ بازاروں میں ایسی اشیا رکھیں گے جس کی شہریوں کو ضرورت ہے ،سپلائی اور ڈیمانڈ کی سیاست کا خاتمہ کرنے کی ضرورت ہے،سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے ،مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے سیاسی امور محمد اکرم چوہدری نے شہر کے مختلف اتوار بازاروں کا دورہ کیا ، انہوں نے اتوار بازاروں میں شادمان، وحدت کالونی، جوہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ کا دورہ کیا او ر تمام سٹالز پر جا کر اشیا خوردونوش کی قیمتوں و معیار کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے سیاسی امور محمد اکرم چوہدری نے کہا کہ انتظامات، قیمتوں و معیار میں بہتری محسوس کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا ہے۔ صفائی، پینے کے پانی کی فراہمی، سکیورٹی اور دیگر انتظامی امور میں بہتری نظر آ رہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوالٹی و پرائس پر عمل درآمد نہ کرنے والے دوکانداروں سے سٹال لگانے کی سہولت واپس لے لی جائے گی۔ اکرم چوہدری نے ٹاؤن انتظامیہ کے زیراہتمام شادمان اتوار بازار سے ملحقہ سستے بازار کی حالت زار پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے پولٹری سٹال پر صفائی کی غیر تسلی بخش صورت حال پر وارننگ دی انہوں نے کہا کہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے سٹال اگلی بار نظر نہ آئیں۔حکومتی نمائندے اور افسران عوام کی خدمت و ریلیف پر توجہ دیں۔مصنوعی اور نمائشی اقدامات پر یقین نہیں رکھتے۔
مسائل کا پائیدار حل نکال رہے ہیں۔