مودی سرکار جدو جہد آزادی کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کررہی ہے ، اقوام متحدہ کہاں ہے ، حافظ محمد سعید

مودی سرکار جدو جہد آزادی کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کررہی ہے ، اقوام متحدہ ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار) امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر کی قربانیاں اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا پر عیاں ہیں، پاکستان کی عوام بھی کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور ان کی آزادی کے لیے دعائیں کریں، چودہ سو40 سال پہلے کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصولوں کو اپنا کر سیاست کرنا ہوگی ،مسلم غیر مسلم سب کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا تاکہ سنت کاعمل پوار ہو سکے، کشمیر میں تین روز کے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

اندر 26 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ان کے باوجود کشمیریوں کے عزائم ختم نہیں ہوئے آزادی کی نعمت بہت بڑی نعمت ہے کشمیریوں کو آزادی کی دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی کشمیر کی آزادی کی آواز پوری دنیا میں گونج رہی ہے دشمنوں کی کھڑی ہوئی کی کوئی رکاوٹ دشمنوں کی کھڑی کی ہوئی رکاوٹوں نے کشمیر کے آزادی نہیں رک سکتی وہ دن دور نہیں جب کشمیر مکمل آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ ہوگا، وہ گزشتہ روز کوٹ ادو میں جماعۃ الدعوۃ کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ جماعت الدعوہ انسانی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور انسانی خدمت ہی اس کا منشور ہے، نبی پاک کی طرز سیاست کرنا پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کی طرز پر محنت کرکے انسانیت کو زندہ رکھنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ وہ کوٹ ادو میں خود آکر کوٹ ادو کے لوگوں کے درمیان خطاب کرنا چاہتے تھے لیکن ایجنسیوں اور حکومت کی طرف سے سیکیورٹی خدشات کے باعث خطاب کی اجازت نہ مل سکی۔حافظ سعید نے کہاکہ بھارتی فوج نے کشمیر میں آپریشن آل آؤٹ کے نام پر بدترین ظلم و دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے، کشمیر کی آزادی سے پورے خطہ کے حالات تبدیل ہوں گے، شہداء کی قربانیوں کے نتیجہ میں تحریک آزادی عروج پر پہنچ چکی، بھارت زیادہ دیر تک اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا، بھارت کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے لیکن بین الاقوامی دنیا اندھی ہو چکی ہے قائداعظم کے وارث نظریہ پاکستان کو قائم نہ رکھ سکے اورنہ اس کے تقاضوں کو سمجھ سکے،بانی پاکستان محمد علی جناح نے ہمیں ایک قوم بنایا تھا لیکن پھر سازش کے تحت بلوچی،سندھی کی دراڑیں ڈالی گئیں،،سیرت النبی کانفرنس سے حافظ عبدالروٗف،مفتی الشیخ محمد یوسف طیبی،محمد رمضان منظور،مشتاق احمد،طلحہ سعیدی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

حافظ سعید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -