پنجاب بھرمیں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم آج شروع ہو گی

پنجاب بھرمیں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم آج شروع ہو گی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) محکمہ محنت و انسانی وسائل حکومت پنجاب پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے 100 روزہ پلان کے تناظر میں معاشرے سے چائلڈ لیبر کے ناسور کے خاتمے کیلئے پنجاب بھر میں کثیر الجہتی آگاہی مہم کا آغاز کررہاہے ۔چائلڈ لیبر کے خلاف جدوجہد کی آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب 3 دسمبرکو سعید احمد اعوان سنٹر فار امپروومنٹ آف ورکنگ کنڈیشنز اینڈ انوائرمنٹ نزد ریسکیو1122 سنٹر چاندنی چوک ٹاؤن شپ میں ہوگی۔ صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصر مجید خان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔جبکہ عالمی ادارہ محنت ، یورپی یونین ، یونیسف ، بین الاقوامی ڈونر ادارے ، صنعت کار ، تاجر ، کاروباری حضرات ، لیبر تنظیموں کے نمائندے ، اکیڈیمیا،دانشور، میڈیا، والدین اور محنت کشوں کی بڑی تعداد تقریب میں شرکت کرے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -