مرغی اور انڈوں پر تنقید کرنیوالے غریبوں کیلئے کچھ نہیں کر سکتے،اعجاز چودھری

مرغی اور انڈوں پر تنقید کرنیوالے غریبوں کیلئے کچھ نہیں کر سکتے،اعجاز چودھری

  

لاہور ( سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ وز یراعظم کی جانب سے انڈوں، مرغیوں اور کٹوں کے بیان پر تنقید کر نے والوں کو شرم سے ڈوب مر نا چاہیے یہ بتائیں کے ان لوگوں نے آج تک عام اور غریب آدمی کے لیے کیا ہی کیا ہے ؟، لوٹ مار کے عادی کبھی بھی غریب آدمی کے کچھ نہیں کر سکتے ، عمران خان جیسا ایماندار اور بہادر لیڈر ملنا پاکستان کی خوش قسمتی ہے۔

، عوام ترقی و خوشحالی کے مشن میں پی ٹی آئی حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔وہ گز شتہ روز یوسی 229کچا جیل روڑ پر پی پی 168کے ضمنی الیکشن حوالے سے جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو حقیقی ترقی پی ٹی آئی حکومت دے گی اور انشاء اللہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کا کریڈٹ بھی عمران خان کو جائے گا۔ اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ سطح پر کھڑی ہیں،سابقہ حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف میں مبتلا کیے رکھا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے اناڑیوں نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا آج ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے، اپوزیشن میں اس وقت دو بڑی جماعتیں جن کی قیادت نے پاکستان کو اربوں ڈالر کا مقروض کیا ہے اگر انہوں نے یہ پیسے ملک و قوم پر لگائے ہوتے تو آج ملک میں معاشی صورتحال یہ نہ ہوتی

اعجاز چودھری

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -