کھاد فیکٹری کے قریب ، جدید ترین سہولیات سے آراستہ مختیار اے شیخ ہسپتال کا افتتاح

کھاد فیکٹری کے قریب ، جدید ترین سہولیات سے آراستہ مختیار اے شیخ ہسپتال کا ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر ) ملتان میں اسٹیٹ آف دی آرٹ انٹرنیشنل معیار کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق مختیار اے شیخ ٹرسٹ کے زیر اہتمام گزشتہ روز پاک عرب فیکٹری کے ساتھ انٹرنیشنل معیار کا جدید ترین سہولیات سے آراستہ مختیار اے شیخ ہسپتال کا افتتاح (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کر دیا گیا ہے ۔ ہسپتال کا افتتاح مختیار اے شیخ ٹرسٹ کی چیئرپرسن مسز مختیار اے شیخ نے کیا ۔ افتتاح کے موقع پر فاطمہ گروپ کے چیف ایگزیکٹو میاں فواد مختیار ‘ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو میاں مختیار ‘ فاطمہ گروپ کے ڈائریکٹر میاں فیصل مختیار ‘ حسین گروپ آف انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو میاں عمر فاروق ‘ فضل کلاتھ ملز کے چیف ایگزیکٹو میاں نسیم ‘ میاں رحمان نسیم ‘ سن ریز ٹیکسٹائل گروپ کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف ریاض ‘ چیف کمشنر انکم ٹیکس عابد رضا بودلہ ‘ معروف صنعتکار میاں جمیل ‘ میاں شفیق ‘ پروفیسر ڈاکٹر سمیع اختر ‘ ڈاکٹر سلیمان وارث ‘ پروفیسر ہارون پاشا ‘ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف ‘ ڈائریکٹر آپریشنز مختیارا ے شیخ ہسپتال ڈاکٹر ضیافت علی سمیت شہر کے معززین اور مرحوم میاں مختیار اے شیخ کی فیملی ممبرز نے شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو میاں فیصل مختیار نے کہا کہ اس خطے نے مجھے اور میری فیملی کو بہت عزت سے نوازا ہے ‘ ہمارا فرض بنتا تھا کہ ہم اس خطے کے لوگوں کیلئے کچھ کریں جس پر میری فیملی نے ملتان میں ایک ایسا ہسپتال بنانے کا سوچا جو انٹرنیشنل معیار کا ہوا ‘ اس خواب کو شرمندہ تعبیر ہونے میں 6 سال کاعرصہ لگا اور اس ہسپتال میں تمام سہولیات انٹرنیشنل معیار کی ہے ‘ جس میں تمام مشینری جدید ترین ایف ڈی اے سی اے سرئیفائیڈ اور فارن کوالیفائیڈ سٹاف انٹرنیشنل تربیت یافتہ ہے ۔ اس ہسپتال میں مستحق لوگوں اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ورکرز کا علاج فری ہوگا جبکہ جو لوگ افورڈ کر سکتے ہیں انہیں مناسب قیمت پر جدید اور عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جس ہیڈ نرسنگ کا انتخاب اس ہسپتال کیلئے کیا ہے اس کا تعلق ملائشیا سے ہے جن کا شمار دنیا کی نامور نرسنگ پرسن میں ہوتا ہے جبکہ ہیڈ آف نرسنگ انچارج کاتعلق فلپائن سے ہے جو اپنے شعبے میں دنیا بھر میں ماہر سمجھی جاتی ہیں اور یہ پاکستان کا واحد ہسپتال ہوگا جس میں انفیکشن کنٹرول ‘ ائیر کوالٹی اور کوالٹی کنٹرول کے الگ الگ شعبے قائم کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی فوری طور پر ہسپتال میں او پی ڈی سروس ‘ فیملی میڈیسن ‘ ڈرماٹالوجی اور ڈائیگناسٹک کا شعبہ سٹارٹ کیا گیا ہے جس میں اپنے شعبے کی ماہر ترین فارن کوالیفائیڈ ڈاکٹر اور نرسنگ سٹاف خدمات سر انجام دینگے جبکہ اگلے 3 ماہ کے اندر تمام شعبے اپنا کام سٹارٹ کر دینگے اور ہسپتال میں 24 گھنٹے مریضوں کو صحت کی عالمی معیار کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

ہسپتال افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -