نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے 784کنال اراضی کا انتخاب ، سمری وزیر اعلٰی کو ارسال

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے 784کنال اراضی کا انتخاب ، سمری وزیر اعلٰی کو ...

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے لاہور میں جگہ کا انتخاب کرلیا گیاڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید ٹاسک مکمل کرنے میں کامیاب ھوگئیں، رائے ونڈ ، ماڈل ٹاؤن اور تحصیل کینٹ میں واقع784کنال سے زائد اراضی کی پیپر ورکنگ مکمل کرتے ہوئے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی ۔مزید معلوہواہے کے حکومت پنجاب نے ڈی سی کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے جگہ دینے کا حکم دیا تھا اس حوالے سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے 3 تحصیلوں میں جگہوں کی رپورٹ بھجوا دی ، تینوں تحصیلوں میں زمینوں کی قیمت 50 کروڑ سے زائد ہے ۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تحصیل ماڈل ٹاؤن کے موضع چک آصوکی 179 کنال 8 مرلے جگہ کی رپورٹ بھیجی گئی ، تحصیل کینٹ بیدیاں روڈ پر 106 کنال، موضع دھولو کلاں 387 کنال اور رائے ونڈ موضع خرد پورہ کی87کنال زمین شامل ہے۔اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو پنجاب کے تمام انتظامی افسران کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ عمر حیات گوندل ، اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ شاہد محبوب اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن مظہر سرور نے پیپر ورکنگ کی ۔ وزیر اعلی کی منظوری کے بعد ہ ایل ڈی اے اور ھاؤسنگ ڈپیاٹمنٹ اپنا کام شروع کر دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -