تبدیلی سرکار صحت سہولیات سے غافل، غریب ہسپتالوں میں دھکے کھا نے پر مجبور ، مسزشہناز سلیم

تبدیلی سرکار صحت سہولیات سے غافل، غریب ہسپتالوں میں دھکے کھا نے پر مجبور ، ...

ڈیرہ غازی خان( بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی ) پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کو اپنی وعدے کے مطابق اپنے اقتدار کے پہلے سو دنوں میں وعدے کے مطابق صوبہ نہ بنا سکی۔ جبکہ اس وقت جنوبی پنجاب میں حکومت صحت کی سہولتیں مہیا کرنے سے بھی غافل ہو چکی ہے، ہسپتالوں میں نہ فوری زندگی بچانے والی ادویات میسر ہیں اور نہ ہی عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی مفت ادویات کی سہولت میسر ہے۔ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

خان میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ ارب روپے کی خطیر رقم سے تمام بیماریوں کے علاج کے لئے جدید سہولتوں سے میسر وارڈز کی تکمیل مکمل کرائی لیکن تین ما ہ گزرنے کے باوجود تبدیلی سرکار پچھتر کروڑ روپے فنڈ مہیا کر کے نئے مکمل ہونے والے ہسپتال کو فنکشنل نہ کر سکی۔ پنجاب حکومت ہسپتالوں میں زندگی بچانے اور دیگر ادویات کی مفت فراہمی کو فوری یقنی بنائے۔ اور پچھتر کروڑ روپے کے فنڈز مہیا کر کے نئے ہسپتال کو فنکشنل کرے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ ارب روپے کی خطیر رقم سے ہر بیماری کے علاج کے لئے ہسپتال تعمیر کرایا۔ جس میں جدید مشینری اور جدید طریقے سے علاج کی سہولتوں کے لئے ہر بیماری کا وارڈ تعمیر کرایا۔ لیکن شو مئی قسمت سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اس مکمل ہونے والے ہسپتال کا افتتاح نہ کر سکے ۔ اب تین ماہ گزرنے کے باوجود یہ مکمل ہونے والا جدید ہسپتال پچھتر کروڑ روپے کے فنڈ پنجاب حکومت کی طرف سے نہ ملنے پر فنکشنل نہ ہو سکا جبکہ جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں فوری زندگی بچانے کی ادویات بھی ناپید ہیں اور انڈور آؤٹ ڈور میں غریب مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بھی ختم ہو گئی ہے۔

شہناز سلیم

مزید : ملتان صفحہ آخر