کاہنہ وگردونواح میں مچھروں اورمکھیوں کی بہتات سے بیماریاں پھیلنے لگیں

کاہنہ وگردونواح میں مچھروں اورمکھیوں کی بہتات سے بیماریاں پھیلنے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاہنہ ( نامہ نگار )کاہنہ وگردونواح میں مچھروں اورمکھیوں کی افزاش میں اضافہ۔ڈی سی لاہورصالحہ سیدکے احکامات پرعمل درآمد نہ ہوسکا۔گزشتہ رات کاہنہ کارہائشی نوجوان ،عثمان ولد حاجی نذیر جناح ہسپتال میں پیٹ کی تکلیف کے باعث زندگی کی بازی ہارگیا۔ کاہنہ،پراناکاہنہ،گجومتہ،شہزادہ،دھوپ سڑی،گلشن شفیق ،کچاشہزادہ روڑ ودیگرعلاقوں کے مکین ملیریاودیگرپیٹ کے امراض میں مبتلاہونے لگے۔ علاقہ مکین انورعلی ،توقیر،اعجاز احمد،اشفاق بھولا،ملک رمضان،ذوالفقار انصاری،سید زاہد حسین شاہ،رقیہ بی بی،نسرین بیگم،شگفتہ فیصل اوردیگرنے خدشہ ظاہرکیاہے کہ مچھروں اورمکھیوں کی افزاش کوروکنے کیلئے جلد سپرے اور دیگراقدامات نہ اُٹھائے گئے توعلاقہ میں ڈینگی بخارکے مریضوں میں بھی اضافہ ہوسکتاہے۔

ہل علاقہ کاکہناہے کہ انتظامیہ انتہائی غیرذمہ داری اورغیرسنجیدگی کامظاہرہ کررہی ہے لہٰذاچیف جسٹس آف پاکستان ازخودنوٹس لے کرشہریوں کی دادرسی کریں۔یاد رہے کہ دوہفتے قبل ایک اجلاس میں ڈی سی لاہورصالحہ سید نے نشترزون پرخصوصی توجہ دینے کے احکامات جاری کئے تھے جن کونشترزون انتظامیہ نے ہوامیں اُڑادیا۔