تحریک انصاف انتقامی سیاست کو فروغ دے رہی ہے،اشرف بھٹی

تحریک انصاف انتقامی سیاست کو فروغ دے رہی ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور( پ ر)پیپلز پارٹی لاہورکے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف انتقامی اور مفاد پرستی پر مبنی سیاست کو فروغ دے رہی ہے جس سے ملکی مسائل بڑھ رہے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نظریاتی سیاست کی قائل ہے کیونکہ نظریاتی سیاست کو پروان چڑھا کر ہی ملک سے غربت ،جہالت اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے سے ظلم، جبر ، قتل و غارت گری، انتہا پسندی، کرپشن ، دہشتگردی ، غربت اور جہالت کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا۔

اور ملک کو ترقی وخوشحالی کی پٹٹری پر چڑھانے کیلئے انتخابی ،عدالتی ،معاشی اورتعلیمی نظام سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نوجوان نسل کے دلوں کی دھڑکن بن گئے ہیں ان کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی بتدریج اپنے اصل عروج کی طرف گامزن ہے ،پیپلز پارٹی عوام کو مہنگائی ،لوڈشیڈنگ ،کرپشن ،بدامنی ،انتہا پسندی اور دہشت گردی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -