وعدوں پر یوٹرن ‘ حکومت تمام شعبوں میں بری طرح فلاپ ‘ شیر علی گورچانی

وعدوں پر یوٹرن ‘ حکومت تمام شعبوں میں بری طرح فلاپ ‘ شیر علی گورچانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نمائندہ خصوصی ) سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت پٹی ہوئی حکومت ثابت ہوئی ہے ٗ کسی بھی ادارہ اور شعبہ میں حکومتی رٹ نظر نہیں آتی ٗ اگر حکومت نے خادم حسین رضوی کیخلاف کاروائی ہی کرنی تھی تو پھر اُن سے مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں تھے اور نہ ہی کوئی معاہدہ کرنا چاہئے تھا ۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے دورہ جام پور کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک استخاروں سے نہیں پلاننگ سے چلتے ہیں ٗ عمران خان نے 100کی کارکردگی کا کریڈٹ بشریٰ بی بی کو دے کر اپنی کابینہ کی توہین کی ہے ٗ انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کا ماسوائے استخاروں کے اور کونسا کارنامہ ہے جو عمران خان انہیں اپنی حکومت کی 100دن کی کارکردگی کاکریڈٹ دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت تمام شعبوں میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ٗ وزیر اعظم قوم سے الیکشن سے پہلے اور وزیر اعظم منتخب ہو نے کے بعد اپنے قوم سے خطاب میں کئے گئے تمام وعدوں سے مکر رہے ہیں اور اپنی اس عہد شکنی کو اپنی لیڈر شپ قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے کوٹلہ مغلاں میں سہیل سولہا ٗ جام پور میں پاکستان مسلم لیگ کے بانی رہنما ملک غلام سرور آرائیں کے بیٹے و سابق چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ملک کریم نواز آرائیں کے کزن کی دعوتولیمہ کی تقریبات میں شرکت کی ۔ اس موقع پرچیئر مین میونسپل کمیٹی حاجی محمد اکرم قریشی ٗ وائس چیئر مین ملک عقیل احمد آرائیں ٗچیئر مین یونین کونسل حاجی پور ملک مرید حسین بکھر ٗ چیئر مین ٹبی لُنڈان سردار نذر خان رند ٗممبرٹیکنو کریٹ ضلع کونسل راجن پور مرزا محمد ایوب خان ناصر ایڈووکیٹ ٗ ملک عبدالرشید ببر ٗ محسن رضا خان احمدانی ایڈووکیٹ ٗ میاں محمد احمد بودلہ ایڈووکیٹ ٗمیاں ظہور حسین خوجہ ٗملک سجاد حسین ببر ٗ فاروق خان گوپانگ ٗوڈیرہ میر ہزار خان نوکانی ٗملک ذوہیب خان بکھر ٗملک فیاض احمد خان ببر ٗمیاں عمر ممتاز خواجہ ٗ ملک غلام اکبر ببر ٗ ملک خلیل سولہا ٗمرزا فرحان خان مغل ٗ نفیس الرحمن خان شیروانی ٗ سردار ظہیر عباس خان آرائیں اور دیگر بھی موجود تھے۔
شیر گورچانی