اسلام نے حلال وحرام کی تمیز واضح کر دی ہے، ڈاکٹر علامہ اسلم صدیقی

اسلام نے حلال وحرام کی تمیز واضح کر دی ہے، ڈاکٹر علامہ اسلم صدیقی

  

لاہور( پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریعت نے ہم پر حلال وحرام کی تمیز واضح کر دی ہے جبکہ شریعت نے اہل ایمان کو شرم و حیا کے بارے میں سختی سے عمل درآمد پر زور دیا ہے ۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ قرآن کریم دلائل بیان کرتا ہے جبکہ سنت ہمیں آداب سکھاتی ہے آپﷺ نے ہمیں اللہ تعالیٰ کا قرآن دیا۔ فطری ترتیب اور شرعی تربیت کو اکٹھا کر دیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا ۔ کہ اسلام نے انسان کے بدن کی تہذیب کے بارے میں واضح احکامات دیئے ہیں۔ اہل ایمان کے لیے یہ سہولت دی گئی ہے کہ اگر تمہیں وضو کے لیے پانی نہ ملے ۔ تو تم مٹی استعمال کرو۔ غسل اور طہارت بارے واضح احکامات دیئے گئے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر احسان ہے کہ اُس نے انی نعمت کو تمام کر دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -