حکومت سکاؤٹس کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے، عامر ڈوگر

حکومت سکاؤٹس کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے، عامر ڈوگر

ملتان(سٹی رپورٹر) چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ سکاؤٹس اور سماجی کارکنوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے، ان شعبوں سے وابستہ افراد ہمارے معاشرے کا مان (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

ہیں، سکاؤٹس کی تربیت حاصل کرنے والے نوجوان معاشرے کی تعمیر و ترقی، معاشرتی سدھار، انسانی ہمدردی کے رویوں کے علمبردار ثابت ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم اور سول سوسائٹی فورم ، شمع بناسپتی کے اشتراک سے تقریب پذیرائی سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل خان، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود ا نصاری ، ملک شریف مہمانان خصوصی تھے ۔اسی طرح شاہد محمود انصاری، ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ، ظل فاطمہ، خواجہ ضیاء صدیقی، ڈاکٹر فاروق لنگاہ، سجاد حسین بھٹی، اشفاق انصاری، صاحبزادہ ابراہیم خان، امیر نواز ملک، اصغر محمود بلوچ، عمران اعظمی، افتخار مغل، محمد علی رضوی، رضوانہ شاہین، فرحان شبیر، ثقلین بلوچ، مجتبیٰ بلوچ ، یوسف گل و دیگر موجود تھے۔ چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ سکاؤٹس اور سماجی کارکن معاشرے کی بھلائی اور اپنی مدد آپ کے تحت جدوجہد کو آگے بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہیں، حکوتی سطح پر سکاؤٹس اور سماجی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کو تیز تر کرنے کیلئے میں منتخب ایوان میں ضرور آواز بلند کروں گا اور سکاؤٹس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھی حکومت وقت عملی اقدامات اٹھائے گی۔ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سبین گل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکاؤٹس اور سماجی کارکن ہمارے معاشرے کا ہراول دستہ ہیں ، سکاؤٹس کی اہمیت کو اجاگر کرنے، تعلیمی نظام میں ان کے سبجیکٹ کو لازمی قرار دلوانے اور سکاؤٹس کی تعلیمی اداروں کی سرگرمیوں کو دوبارہ سے بحال کرانے کیلئے میں پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کروں گی۔بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود ا نصاری نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی تربیت بھی وقت کا عین تقاضا ہے ، طالبعلموں کو زندگی گزارنے کی مہارتوں سے آگاہی دلانا بھی ہمارے معاشرے کے اقدار کو پروان چڑھانے کے مترادف ہے۔

عامر ڈوگر

مزید : ملتان صفحہ آخر