حضرت علی ہجویریؒ کی تعلیمات سے رہنمائی وقت کی ضرورت ہے،پیر سعید الحسن

حضرت علی ہجویریؒ کی تعلیمات سے رہنمائی وقت کی ضرورت ہے،پیر سعید الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے علی ہجویری کی تعلیمات سے راہنمائی کی از حد ضرورت ہے۔ داتا صاحب کے افکار اسلامی علوم و معارف کا خزانہ اورآپ کا آستاں روحانی فیوض کا مرکز ہے ۔ کشف المحجوب شریعت و طریقت کے مضامین سے آراستہ ہے۔ حضرت داتا گنج بخشؒ نے صوفیانہ افکار و تعلیمات کو مکمل طورپر احکامِ شریعت کے نہ صرف تابع قراردیا۔انہوں نے کہا کہ درباروں پر رکھے گئے تمام نذرانہ بکسوں کی حفاظت بارے بھی احکاما ت جاری کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام درباروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی طرف سے درباروں پر تعینات اوقاف عملہ کی بھی شکایت پر فوری ایکشن لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

حکومت نے زائرین کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کرنے کے لئے تیز تر اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔اس سلسلے میں لاہور بھر کے بعد دیگر شہروں میں بھی شیلٹرز ہوم کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔