تمام جماعتوں سے سیاسی جانشینی کا خاتمہ انتہائی ضروری ،صفدر عباسی ناہید خان

تمام جماعتوں سے سیاسی جانشینی کا خاتمہ انتہائی ضروری ،صفدر عباسی ناہید خان

ملتان(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز موومنٹ کی سربراہ ناہید خان اور مرکزی صدر ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری تسلسل کا نام ھے جو 51 سال (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

سے جاری ہے اورہمیشہ جاری رھے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر رہنما پیپلز پارٹی ہاشم خان بابر کی رھائشگاہ قدیرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے (51) ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں سے سیاسی وراثتوں کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھ کر سیاست کو (22) خاندانوں اور ڈرائنگ روم سے نکال کر عوام کے درمیان لے کر آئے جبکہ تمام سیاسی جماعتوں میں ورکرز کلاس کو عزت و مقام دینے کی اشد ضرورت ہے۔ کارکنوں کو (51) ویں یوم تاسیس کا پیغام دیتے ھوئے انہوں نے مزید کہا کہ کارکن قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے عوامی فلسفہ کو لے کر آگے بڑھیں اور انکے عوامی مشن کی تکمیل کیلئے بھرپور جدوجہد کو پروان چڑھائیں اس موقع پر سینئر رہنما ھاشم خان بابر، پیپلز پارٹی ورکرز موومنٹ کے عہدیداران کنور زاھد خان، ملک قدیرالحسن، شمیم قریشی، سیّد مرتضے شاہ، اسلم کوڈو، خواجہ مجیب الرحمان نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ کارکنوں اور اھل علاقہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر