رائیونڈ،تجاوزات کے خلافآپریشن جاری،ایک ارب35کروڑ کی اراضی واگزار

رائیونڈ،تجاوزات کے خلافآپریشن جاری،ایک ارب35کروڑ کی اراضی واگزار

لاہور (سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کا تحصیل رائے ونڈکے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ،اسسٹنٹ کمشنر شاہد محبوب نے مانگا منڈی میںآپریشن کرکے ملتان روڈ پر قائم پختہ اور عارضی تجاوزات کا صفایا کردیا گیا ہے ،آپریشن کے دوران ایک ارب 35کروڑروپے کی اراضی واگزار کروالی ہے ،تحصیل رائے ونڈ میں قبضہ گروپ کے خلاف اتنی بڑی کارروائی نہیں کی گئی تھی ،آپریشن کے دوران 380کنال اراضی واگزار کروالی،آپریشن موضع مانگا ہٹھاراور موضع خود پور میں کی گئی جبکہ چھٹی کے روز مانگا منڈی میں آپریشن کے دوران درجنوں تھڑے اورسینکڑوں شیڈ مسمار کردئیے گئے ہیں اے سی رائے ونڈ شاہد محبوب کا کہنا ہے کہ آپریشن سے قبل تاجرنمائندوں کیساتھ مذاکرات ہوئے اور انکو ڈیڈ لائن دی گئی

جس کے بعدمانگا منڈی مین مارکیٹ اور ملتان روڈ پر آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے آپریشن مانگا منڈ ی کے بعد رائے ونڈروڈ اور رائے ونڈ شہر کی باری آئے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1