پاکستان کا دفاع مضبوط اور طاقتور ہاتھوں میں ہے،عرفان عباسی

پاکستان کا دفاع مضبوط اور طاقتور ہاتھوں میں ہے،عرفان عباسی

  

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عرفان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور طاقتور ہاتھوں میں ہے،افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے جوانوں نے بہادری کی انگنت مثالیں قائم کی ہیں،مٹھی بھر دہشتگرد ہمارے امن کا تباہ نہیں کر سکتے اور نہ ان کو ایسی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ دنیا کو ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنا ہو گا۔پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں ہزاروں جانیں قربان کی ہیں۔ دہشت گردی اور فرقہ ورانہ فسادات کو روکنے میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کوئی طاقت پاک چین دوستی میں دراڑ نہیں ڈال سکتی پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہے ، دہشت گردحملے مثالی تجارتی معاہدوں کا ردعمل ہے انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی قوتیں پاکستان کے امن کو تباہ کرنا چاہتی ہیں،پاکستان اپنے مفادات اور شہریوں کو ہر قیمت پر تحفظ فراہم کرے گا ۔ چند شدت پسند عناسر چین کیخلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں چین کا ہر شعبے میں اہم کردار ہے، پاکستان کا روشن مستقبل سی پیک سے وابستہ ہے۔

عرفان عباسی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -