اہلیہ پرتشدد، گرم پانی سے حملہ ، ڈی پی اوکانوٹس ، ظالم شوہر گرفتار

اہلیہ پرتشدد، گرم پانی سے حملہ ، ڈی پی اوکانوٹس ، ظالم شوہر گرفتار

دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)اولادپیدانہ ہونے پراہلیہ پرتشدداورگرم پانی پھینکنے والاشوہررات گئے گرفتارکرلیاگیاتفصیل کے مطابق موضع بوبرغیرمستقل دائرہ دین پناہ کے رہائشی منظورحسین کی بیٹی فوزیہ بی بی کی4سال قبل نذیراحمدولدمحمدرمضان بریارسے شادی ہوئی جسکی اولاداس عرصہ میں نہ ہوسکی اکثراوقات خاونداولادنہ ہونے کاطعنہ دے کرظلم کرتا،گزشتہ روزفوزیہ نے اپنے والد اورچچاکوخاوندکے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

متعلق شکایت کی توسوٹے سے تشددکے بعدچولہاپرچائے کے لیے رکھاگیادیگچی میں گرم پانی اٹھاکربیوی کے چہرے پرپھینک دیاجس سے خاتون بری طرح جھلس گئی جسے ہسپتال داخل کرادیاگیاتاہم ڈی پی اومظفرگڑھ کے فوری نوٹس پرایس ایچ اودائرہ دین پناہ سعیداحمدرونگھانے فرارملزم کی گرفتاری کے لیے سب انسپکٹرشاہدکھوسہ،کانسٹیبل عبدالرؤف،فلک شیر،محمدعامر،حبیب اللہ،محمدارشدوغیرہ پرمشتمل ٹیم نے رات گئے ملزم نذیراحمدکوہیڈتونسہ بیراج کے قریب سے گرفتارکرلیااورملزم کے خلاف506بی ت پ کامقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر