پی ٹی آئی کی قیادت کا جذبہ خدمت خلق قابل رشک ہے،اسد کھوکھر

پی ٹی آئی کی قیادت کا جذبہ خدمت خلق قابل رشک ہے،اسد کھوکھر

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے ممتازرہنماء اور نامزدامیدوارپنجاب اسمبلی پی پی168 ملک اسدعلی کھوکھرنے کہا ہے کہ ہماری قیادت کاجذبہ خدمت خلق قابل رشک ہے،عوام کی وفاداریاں اورہمدردیاں پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔مایوس عوام میں امید جگاناوزیراعظم عمران خان کی کامیابی ہے۔ملک میں ووٹ کے زورپرآئینی تبدیلی کے اثرات سے انکار نہیں کیا جاسکتا،اب کوئی ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔ عوام کوشریک اقتداراوران کامعیارزندگی بلندسے بلندتر کرناوزیراعظم عمران خان کادیرینہ خواب ہے جو ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔ وہ لوگ جوقومی وسائل لوٹ کرسرمایہ داربنے انہیں نادار عوام کی خودمختاری اورخوشحالی گوارہ نہیں۔ پسماندہ طبقات کی بحالی کے بغیر معاشی انقلاب برپانہیں کیا جاسکتا۔

پی ٹی آئی کی اصلاحات کا محور اشرافیہ نہیں بلکہ معاشرے کاعام آدمی ہے۔ وہ انتخابی مہم کے دوران مختلف آبادیوں میں بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ،اس دوران مختلف برادریوں کے سربراہان اور سیاسی پارٹیوں کے سرگرم کارکنان نے ان کی حمایت کااعلان کیا۔ملک اسدعلی کھوکھرنے مزید کہا کہ عوام دوست پالیسیاں پی ٹی آئی کاکریڈٹ ہیں،نومنتخب کیلئے دشواریاں پیداکرنیوالے باہر نہیں اسمبلیوں کے اندربراجمان ہیں۔سابقہ حکمران پارٹیوں کے قائدین حکومت کوناکام کرنے کی آڑمیں ریاست کوبدنام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت کوکام نہیں کرنے دیاجارہا ،قوم نے ہماری قیادت اور جماعت کوپانچ برس کیلئے مینڈیٹ دیا ۔شریف برادران اورآصف زرداری کہاکرتے تھے ہم سے پانچ سال بعدحساب مانگا جائے جبکہ ہم ہرپل کاحساب دینے کیلئے تیار ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -