مظفرگڑھ : ایس ایچ اوز کو جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن تیز کرنیکا حکم

مظفرگڑھ : ایس ایچ اوز کو جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن تیز کرنیکا حکم

  

مظفرگڑھ،بستی اللہ بخش(نامہ نگار) ڈی پی او مظفرگڑھ عمران کشور نے ضلع بھرکے تمام تھانو ں کے ایس ایچ اوز کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کو تیز کرنے کا حکم دیدیا ہے سرکل جتوئی کے ایس ڈی پی او داؤد حسنین نے پورے سرکل میں منشیات جوا چوری ڈکیتیوں اور اشتہاریوں کی لیسٹیں سرکل کے ایس ایچ اوز کو جاری کردی تو ڈی پی او مظفرگڑھ اور ایس ڈی پی او سرکل جتوئی داؤد حسنین کی ہدایات پر عمل (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کرتے ہوے انسپکٹر تھانہ شہرسلطان محمدبلال اسلم کھوسہ نے منشیات اور جواریوں کے خلاف سخت پلان تیار کرلیا آئندہ دنوں میں منشیات فروشوں کی شامت اور جواریوں کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائے جانے کا امکان ہے شہرسلطان سٹی میں شراب چرس اور افیون بھنگ اور نشہ آوور مشروبات فروخت کرنے والوں کی بھی گرفتاری کی جائے گی۔اس موقع پر صدر پریس کلب شہرسلطان رانا ذوالفقارعلی نے بھی کہا ہے کہ محمدبلال اسلم کھوسہ نیک نیت پولیس آفیسرہیں محمدبلال اسلم کھوسہ ایک کرائم فائٹر انسپکٹر ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -