حکومت عوام کو آئی ایم ایف سے معاہدے کی شرائط بتائے،پرویز ملک
لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ومحمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر، علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا ہے۔ عوام کو بتایا جائے کن شرائط پر یہ معاہدہ ہوا۔ آئی ایم ایف اور اس کی شرائط کے بارے میں بھی قوم سے جھوٹ بولا گیا۔ ڈالر کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ثبوت ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں۔ وزیرخزانہ نے100 دن کی تقریب میں گزشتہ روز جھوٹ بولا اور قوم کو دھوکہ دیا۔
وزیراعظم قوم کو تسلیاں دے رہے ہیں کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ قوم سے جھوٹ بولنے اور دھوکہ دہی پر عمران حکومت مستعفی ہوان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہبازمیاں مرغوب احمد، سعدیہ تیمور،میاں مرغوب ، چوہدری ،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 100 روز میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا ایک کروڑ ملازمتیں کیسے دی جائیں گی اور 50 لاکھ گھر کیسے بنائے جائیں گے حکومت نے نہیں بتایا، عمران نیازی کا کہنا تھا کہ 90 دن میں ملک سے کرپشن ختم کردوں گا لیکن 100 دن میں خیبرپی کے میں احتساب کمیشن کو رول بیک کر دیا گیا، 100 روز گزرنے کے بعد بھی حکومت کے پاس نہ ویژن ہے نہ روڈمیپ، ملکی مسائل کے حل کے لئے ہماری پالیسیاں اپنانا ہوں گی۔
پرویز ملک