حکومت خصوصی افراد کی فلاح وبہود کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، جاوید اقبال وڑائچ

حکومت خصوصی افراد کی فلاح وبہود کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، جاوید اقبال ...

  

رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ خصوصی (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

افرادہمارااثاثہ ہیں ‘ حکومت خصوصی افرادکی فلاح وبہبوداورانہیں معاشرے میں ترقی یافتہ بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے‘ سرکاری و نجی اداروں میں معذورافراد کے ملازمتوں کے کوٹے پرسختی سے عملدرآمدکروایاجارہاہے۔سن شائن فرام ڈس ایبیلیٹی کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب کے آڈیٹوریم ہال میں خصوصی افرادکے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خصوصی افرادکوصحت وتعلیم کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپوراقدامات اٹھارہے ہیں اوررحیم یارخان کے ڈس ایبل افرادان کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جن کے حقوق دلانے کی خاطر وہ بھرپورجدوجہدکریں گے ‘ انہوں نے سن شائن کے سربراہ عامرنعیم کی خدمات کوسراہااورانہیں اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی‘ انہوں نے معذورافرادمیں ویل چےئرزوانعامات بھی تقسیم کیے اورخصوصی افرادکے مسائل بھی سنیں‘ قبل ازیں سن شائن کے زیراہتمام ریلوے چوک سے پریس کلب چوک تک آگاہی ریلی بھی نکالی گئی جس میں ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ‘ ڈپٹی ڈائریکٹرانٹی کرپشن ایوب بخاری‘ ڈسٹرکٹ افسرسوشل ویلفےئرصفدروڑائچ‘ بوٹاطاہر‘ عبدالرب فاروقی‘ عامرنعیم‘ چوہدری عثمان‘ شکیل یوسف سمیت سول سوسائٹی‘ ریسکیو1122ودیگرخصوصی افرادکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -