عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے،سعدیہ سہیل

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(پ ر ) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیح جس کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پوری حکومتی مشینری دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی ساری توجہ عوام کو تعلیم، صحت، سر چھپانے کے لئے گھر اور روزگار مہیا کرنے پر مرکوز ہے عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری ہوں گی تو ملک ترقی کی طرف گامزن ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس جانفشانی سے تحریک انصاف کی ٹیم محنت کر رہی ہے اس سے آئندہ پانچ سالوں میں ان تمام مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔

سعدیہ سہیل

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -