موٹر سائیکل کی پچھلی سواری کیلئے بھی ہیلمٹ لازمی ، عملد ر آمد شروع

موٹر سائیکل کی پچھلی سواری کیلئے بھی ہیلمٹ لازمی ، عملد ر آمد شروع

  

لاہور( سٹی رپورٹر)موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کا اطلاق آج ( پیر) سے ہوگا ،موٹر سائیکل سوار وں کے پیچھے بیٹھنے والی خواتین بھی ہیلمٹ پہننے کی پابند ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے یکم دسمبر سے موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ پابندی کا اطلاق ہونا تھاتاہم سی ٹی او کی ہدایت پر یکم اور دو دسمبر مہلت دے کر موٹر سائیکل سواروں کو اس سے متعلق آگاہی دی گی ۔ پہلے مرحلے میں آج مال روڈ پر موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کے لئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل سواروں کے پیچھے بیٹھنے والی خواتین بھی ہیلمٹ پہننے کی پابند ہوں گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -