ریلوے کی بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف مہم، 34لاکھ سے زائد جرمانہ وصول کیا

ریلوے کی بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف مہم، 34لاکھ سے زائد جرمانہ وصول کیا

لاہور(سٹی رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ڈی سی او ریلوے نے اپنے کمرشل انسپکٹرغلام فرید اسدنے اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز گروپ کے ہمراہ لاہور ڈویژن کی حدود میں مختلف ٹرینوں پر اچانک چھاپے مار کر نومبر میں 2930 بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 34لاکھ دو ہزار سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرائی۔ ڈی سی او ریلوے لاہور کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے کے رجحان کو بہترین حکمت عملی سے ہر صورت ختم کریں گے۔ اس ضمن میں اچانک چھاپہ مار ٹیموں کی باقاعدہ ترتیب و تربیت بھی کی جائے گی۔

تاکہ مفت خوروں کے خلاف کارروائیوں کو موثر بنایا جا سکے۔ یاد رہے بغیر ٹکٹ سفر کرنے کے عادی مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں وصول کی گئی آمدنی مجموعی طور پر ریلوے کی آمدنی میں اضافے کا باعث بنتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ مفت خوروں کی حوصلہ شکنی بھی ہوتی رہتی ہے۔

بغیر ٹکٹ

مزید : میٹروپولیٹن 1