وزیراعظم کے پروٹوکول سے عوام کو سخت پریشانی ہوئی،عزیز الرحمن چن

وزیراعظم کے پروٹوکول سے عوام کو سخت پریشانی ہوئی،عزیز الرحمن چن

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے پروٹوکول نے سارا دن لاہوریوں کو رسوا کئے رکھا عمران خان نے پروٹوکول نہ لینے اور سکیورٹی کم سے کم کر کے عوام کو پریشانی سے بچانے کے جتنے بھی اعلان کئے وہ ہوا ہو کر رہ گئے ہیں، جو الزام تحریک انصاف کی طرف سے سابقہ ادوار پر لگائے جاتے تھے ان حضرات کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کی وجہ سے عوام کو زیادہ پریشانی کا سامنا ہے۔ وزیر اعظم اس صورت حال کا نوٹس لیں اور کم از کم یہ وعدہ ہی پورا کر دیں۔

تاکہ عوام کو کوفت کا سامنا نا کرنا پڑے

عزیز الرحمن چن

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -