خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال ‘ میڈیکل آفیسر پر فیکٹری ملازم ‘ ساتھیوں کا مبینہ تشدد ‘ صوبائی وزیر کا نوٹس ‘ تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل

خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال ‘ میڈیکل آفیسر پر فیکٹری ملازم ‘ ساتھیوں کا ...

ملتان(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل انصر مجید خان نے خواجہ فرید سوشل سیکورٹی ہسپتال ملتان کے سنیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کاشف جاوید پر ایک فیکٹری ملازم عبدالغفار (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

اعوان اور اس کے مسلح ساتھیوں کے مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیاہے ۔ وزیر محنت انصر مجید خان کی ہدایت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ خواجہ فرید سوشل سیکورٹی ہسپتال ملتان ڈاکٹر محمد طارق شیخ نے معاملے کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ ڈائریکٹر میڈیکل ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سیکورٹی مظفر گڑھ ڈاکٹر سید مشتاق مہدی ، ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سیکورٹی ملتان ڈاکٹر محمد آصف الطاف قریشی اور ڈی ایم ایس ایڈمن خواجہ فرید ہسپتال ڈاکٹر مختار رسول خان پر مشتمل کمیٹی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کاشف جاوید کو ہراساں کرنے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی ۔تفصیلات کے مطابق عبدالغفار اعوان نامی شخص جو ملتان کی ایک معروف فیکٹری کا ملازم ہے گذشتہ روز اپنے چھ مسلح افراد کے ہمراہ ہسپتال ہذاآیا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کاشف جاویدپر شدید تشدد کیا ۔ اس حوالے سے تھانہ ممتاز آباد ملتان میں عبدالغفار اعوان اور اس کے نامعلوم ساتھیو ں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جاچکی ہے ۔ وزیر محنت انصر مجید خان نے کہاکہ معاشرے کے انتہائی کم وسیلہ مزدور طبقے کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے ڈاکٹروں اور متعلقہ سٹاف کو غنڈہ عناصر سے بہر صورت تحفظ فراہم کیاجائے گا۔

تشکیل

مزید : ملتان صفحہ آخر