العجم بوائے اسکاؤٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن برائے معذوراں کی تقریب آج ہو گی
لاہور(پ ر)عالمی یوم معذوراں کے موقع پر العجم بوائے اسکاؤٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن برائے معذوراں کے زیر اہتمام سالانہ تقریب آج سہ پہر ساڑھے چار بجے الحمراء آرٹس کونسل ، ہال نمبر3، شاہراہ قائد اعظم پر منعقد ہو گی۔ صدارت صوبائی سیکرٹری پنجاب بوائے اسکاؤٹس محمد طارق قریشی کرینگے جبکہ شرکاء میں صوبائی وزیر تعلیم اسپیشل ایجوکیشن اجمل چیمہ، صوبائی وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید ،سلیم عالی، مقصود چغتائی ، ڈاکٹر محمد منیب ،عبد الغفار بٹ، محمد جاوید ، انس اسحاق اور اسکاؤٹس شرکت کرینگے۔
۔ اس موقع پر ممتا ز گلوکار طارق محمود، محمد مظفر اور ریڈیو ٹی وی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔