ڈاکٹر پر حملہ،پی ایم اے کااجلاس ‘ ملزم کی فوری گرفتاری ورنہ احتجاج ‘ ڈیڈ لائن دیدی گئی

ڈاکٹر پر حملہ،پی ایم اے کااجلاس ‘ ملزم کی فوری گرفتاری ورنہ احتجاج ‘ ڈیڈ ...

  

ملتان ( خبر نگار خصوصی ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کا اہم اجلاس صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ھراج کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں سوشل سیکیورٹی ھسپتال ملتان کے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کاشف جاوید پر ایک معروف فیکٹری کے ملازم غفار اعوان اور اسکے ھمراہ عنڈوں کا مبینہ قاتلانہ حملہ کرنے کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی پولیس انتظامیہ سے ملزم اور اسکے تمام ساتھیوں فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا اور ایسا نہ کرنے کی صورتحال میں انتباہ کیا گیا کہ پھر پی ایم اے ملتان سوشل سیکیورٹی ڈاکٹر ایسوسی ایشن ملتان کے ھمراہ احتجاج شروع کر دے گی۔ وفد میں شامل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا خاور ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر اور ڈاکٹر شیخ عبدالخالق بھی شریک تھے۔ادھر خواجہ فرید سوشل سیکیورٹی ھسپتال میں غنڈہ گردی کے واقعے کو 24 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا ھے مگر ابھی تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی پائینئر یونٹی پولیس کی اس روایتی سستی کی شدید مذمت کرتی ھے گز شتہ روزپائینئر یونٹی کا ھنگامی اجلاس پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ اور پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی زیر صدارت ھوا جس میں گزشتہ روز خواجہ فرید سوشل سیکیورٹی ھسپتال میں ڈاکٹر کاشف جاوید پر یونین لیڈر غفار اعوان اور اس کے ساتھیوں کی طرف سے تشدد کی شدید مذمت کی گئی اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر یں بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔پائینئر یونٹی نے بطور اظہار یکجہتی کل سوشل سیکیورٹی ھسپتال میں آؤ ٹ ڈور کی ھڑتال کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر ملزمان گرفتار نہ ھوئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائیگا۔ پائینِر یونٹی سوشل سیکیورٹی ھسپتال انتظامیہ اور حکومت سے بھی مطالبہ کرتی ھے کہ ڈاکٹرز اور عملہ کی سیکیورٹی میں فی الفور اضافہ کیا جائے اجلاس کے دیگر شرکاء میں ڈاکٹر نجم جمشید ، ڈاکٹر آفتاب چوہدری ، ڈاکٹر آفتاب شاہ ، ڈاکٹر سہیل ارشد ، ڈاکٹر شہاب خاکوانی ، ڈاکٹر ساجد امامی ، ڈاکٹر راشد راؤ ، ڈاکٹر کاشف علی ھاشمی، ڈاکٹر آسیہ رحمان ، ڈاکٹر عاطر فیاض ، ڈاکٹر یاسر ذیدی ، ڈاکٹر اسلم یوسف ، ڈاکٹر عارف ، ڈاکٹر عبدالمنان ، ڈاکٹر رانا عدنان ، ڈاکٹر طارق حمید ، ڈاکٹر عدنان اسلم ، ڈاکٹر نصرت بزدار ، ڈاکٹر توفیق راؤ ، ڈاکٹر سلمان پتل ، ڈاکٹر کاشف راو ، ڈاکٹر مطیع اللہ ماجد ، ڈاکٹر عبدالمنان ، ڈاکٹر سلطان کھر ، ڈاکٹر راؤ فیاض ، ڈاکٹر رانا مبارک ، ڈاکٹر مرزا وسیم ، ڈاکٹر اکرام ، ڈاکٹر سکندر ، ڈاکٹر عثمان ، ڈاکٹر فرحان میرانی ، ڈاکٹر رانا طاہر ، ڈاکٹر حسن جسکانی ، ڈاکٹر زبیر ڈاکٹر کلیم اللہ ، ڈاکٹر علی نواز چیمہ ، ڈاکٹر رانا فرخ ، ڈاکٹر فرخ شاہ ، ڈاکٹر آصف راؤ ، ڈاکٹر طلحہ ، ڈاکٹر جاوید ، ڈاکٹر ناصر ، ڈاکٹر سرمد، ڈاکٹر سید جواد شاہ ، ڈاکٹر اسامہ حسن ، ڈاکٹر رانا ذیشان ، ڈاکٹر رانا شہزاد ، ڈاکٹر صائمہ راؤ و دیگر درجنوں ڈاکٹرز موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -