تجاوزات قائم کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنائینگے،شہریار آفریدی

تجاوزات قائم کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنائینگے،شہریار آفریدی

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف ایکشن مزید تیز کر دیا گیا ۔اتوار کو وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی ترنول کے اردگرد تجاوزات(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

کے خلاف مہم کا جائزہ لینے خود پہنچے ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ جن لوگوں نے ریاست کی زمین پر تجاوزات قائم کر رکھی ہیں انکو عبرت کا نشان بنائیں گے تجاوزات کے خلاف مہم بلا امتیاز جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا وزیر مملکت نے کہا کہ قانون امیر اور غریب سب کے لیے یکساں ہے قوم کے ساتھ جو عہد کیا ہے اس کو منطقی انجام تک لے کر جائیں گے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ترنول میں سڑک کے دونوں اطراف 4 کلو میٹر پر تجاوزات گرا دی گئیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ 877 کنال زمین واگزار کرائی گئی جس کی مالیت 20 ارب سے زیادہ ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر