کرشنگ سیزن لیٹ، کاشتکاروں کا عدالتوں سے رجوع کرنیکا فیصلہ، آج جھنگ میں مظاہرہ

کرشنگ سیزن لیٹ، کاشتکاروں کا عدالتوں سے رجوع کرنیکا فیصلہ، آج جھنگ میں ...

  

ترنڈہ محمد پناہ ‘ گڑھ مہاراجہ (نمائندہ خصوصی ‘ نامہ نگار )گنے کے کاشتکاراپنے حقوق کے لیے متحد ہوجائیں گنے کے کاشتکاروں کا احتجاج ملک میں زرد انقلاب کے پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

۔حکومت زمینداروں کو شوگر ملز کے چھوٹے یونٹ لگانے کی اجازت دے ۔ ان خیالات کا اظہار کسان فاونڈیشن تحصیل لیاقت پور کے صدر سردار حاجی عارف خان گبول ،اور مثالی زمیندار سردار حاجی امیر بخش خان دشتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں کسانوں کا استحصال کیا جارہا ہے شوگر ملز مالکان نے حکومت کے 15نومبر کے کرشنگ سیزن کے اعلان کی پروا نہ کی اور زمینداروں کو معاشی بحران میں مبتلا کر دیا ہے اور گندم کی بجائی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے شوگر ملز مافیا کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے حکومت بے بس نظر آتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ کسان فاونڈیشن کسانوں کی ترجمانی کرتے ہوئے کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے پر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں رٹ دائر کریں گے۔اس موقع پر سردار عمر فاروق خان گبول،سردار ساجد خان گبول ،جام نیاز احمد دھاندو کونسلر ، فہد سعید خان گبول،نعمان خان گبول ،سید آصف نقوی ،سید ساجد زیدی،معاذ ریاض خان ،شاہد ریاض خواجہ ،سید شاہد اقبال گیلانی ،محمد عباس جانگلہ ،رانا اکبر شہزاد اور دیگر زمیندار موجود تھے ۔ادھر گرشنگ سیزن بروقت شروع نہ ہونے اور گزشتہ سالوں کی بقایا جات نہ ملنے اور شوگر مافیا کی ملی بھگت کے خلاف کسان بورڈ جھنگ نے آج تین دسمبر سے ڈی سی آفس جھنگ کے باہر احتجا ج کا اعلان کر دیا جس کی قیادت ضلعی صدر حاکم علی سیال کریں گے جبکہ تحصیل احمد پور سیال سے صدر کسان بورڈ احمد پور سیال چوہدری رضوان قدیر چیمہ ہزاروں کسانوں اور کا شتکاروں کے ہمراہ شرکت کریں گے دریں اثناء چوہدری رضوان قدیر چیمہ نے کہا کہ کرشنگ فوری شروع نہ کرنے پر ٹال مٹول پر بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -