1کروڑ ملازمتوں کادعویٰ مرغیوں کی افزائش پرختم، افتخار احمد خان

1کروڑ ملازمتوں کادعویٰ مرغیوں کی افزائش پرختم، افتخار احمد خان

  

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی)ڈالر تیزی سے بڑھ رہا ہے اور روپے کو کچل رہا ہے وزیراعظم بے فکر ہیں یہ بات پیپلزپارٹی کے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

ڈویژنل صدر ایم این اے نوابزادہ افتخاراحمد خان نے پیپلزپارٹی کے رہنما شبلی شب خیز غوری کی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی نوابزادہ افتخاراحمد خان نے کہا کروڑ ملازمتوں کا دعوی مرغیوں کی افزائش پر دم توڑگیا 50 لاکھ گھر کا دعوی سونامی ڈوب چکا ہے جنہوں نے لاڈلے کو مسلط کیا اللہ تعالی انہیں ہدایت دے پی ٹی آئی نے 100 دن میں 100 یوٹرن لئے معشیت گورنس سمیت کہیں بہتری نہیں آئی جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی روپے کی قدر میں 10 سے 15 فیصد کمی آئی اس موقع پر پریس کانفرنس میں بہرام خان بزدار، عبدالقادر چوہان، فہد بھٹی، اقبال بھٹہ، ملک نعیم جھانب، قاضی عدنان، وزیر شاہ بھی موجود تھے۔

ختم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -