ریکارڈ کرپشن مظفر گڑھ ، چیئرمین بلدیہ کیخلاف بغاوت 11کونسلرز کا کل سے دھرنے کا اعلان

ریکارڈ کرپشن مظفر گڑھ ، چیئرمین بلدیہ کیخلاف بغاوت 11کونسلرز کا کل سے دھرنے ...

مظفرگڑھ ( بیورو رپورٹ ‘تحصیل رپورٹر) بلدیہ مظفرگڑھ میں، قیمتی سرکاری کمرشل اراضی کی مبینہ بندربانٹ اور بلدیہ اکا?نٹس پر مخصوص ٹولہ کی اجارہ داری، بلدیہ کے 11 کونسلر چیئرمین بلدیہ کیخلاف پھٹ پڑے۔ چیئرمین بلدیہ پر قرآن پاک پر حلف اٹھاکر کرپشن کرنے کا الزام۔ چیئرمین بلدیہ سردار اکرم خان چانڈیہ نے فوری استعفیٰ نہ دیا تو کل سے فیاض پارک کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائیگا۔ جھنگ روڈ پر واقع ہوٹل میں چیئرمین بلدیہ مظفرگڑھ (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

سردار اکرم خان چانڈیہ کے خلاف پریس کانفرنس میں کونسلروں ملک مجاہد حسین، ملک جاوید چھجڑہ، لیاقت خان پٹھان، عمران یونس مانی، اظہر شمیم جنگی، راشد جوئیہ، الطاف بھٹی، چاچا ریاض حسین موہانہ، جمال ناصر، یاسر اسد اور شوکت علی قادری نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک مجاہد حسین نے کہا کہ چیئرمین بلدیہ سردار اکرم خان چانڈیہ نے کونسلرز اتحاد میں شامل کونسلروں نے چیئرمین شپ کے انتخاب سے قبل فرداً فرداً قرآن پاک پر حلف اٹھایا تھا کہ کونسلرز اتحاد کے ارکان نہ خود کرپشن کریں گے اور نہ ہی بلدیہ میں کرپٹ مافیا کی سرپرستی کریں گے۔ بدقسمتی نے سردار اکرم خان چانڈیہ نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے قرآن پاک کے حلف کو تو بھلا کر مالی لالچ اور حرص میں مبتلا ہوکر بلدیہ مظفرگرھ میں کرپشن اور لوٹ مار کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ کونسلروں نے الزام لگایا کہ حکومت پنجاب نے کونسلر پانچ پانچ لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈز کے لئے ایک کروڑ 45 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی، چیئرمین بلدیہ نے صرف چھ کونسلروں کو ادائیگیاں کی جبکہ ایک کروڑ 15 لاکھ کے فنڈز خورد برد کر لیے گئے۔ ٹبہ کریم آباد اور بہاری کالونی پر مشتمل کچی آبادی کی تعمیر و ترقی کیلئے جاری کیے گئے ایک کروڑ52 لاکھ روپے کے فنڈز کو بھی ڈکار لیا گیا۔پریس کانفرنس میں شامل کونسلروں نے الزام لگایا کہ چیئرمین بلدیہ کی سرپرستی میں چیف آفیسر زوہیب حمید قریشی اور آڈیٹر ملک ریاض ایس ڈی او اور سب انجینئر کے جعلی دستخط سے بوگس اور جعلی کوٹیشنوں کی مد میں کروڑوں روپے خرد برد کر چکے ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے بلدیہ کے سٹاف روز پٹیشنرز کی مد میں جاری ہونیوالی تنخواہوں کے فنڈز کو بھی نہیں بخشا جارہا۔ تنخواہیں روک کر فنڈز خورد بردکیے جار ہے ہیں۔ کونسلروں نے چیف آفیسر زوہیب حمید قریشی پر سنگین نوعیت کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلدیہ اکرم خان چانڈیہ نے کرپشن کے حوالہ سے بدنام 14ویں سکیل کے اکا?نٹنٹ کو 17 ویں سکیل کے چیف آفیسر کے عہدہ پر مقرر کرایا ہے جو 14 ویں سکیل کا اہلکار ہونے کے باوجود 11 ویں سکیل کے اہلکاروں کو مبینہ بھرتی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ مظفرگڑھ میں کرپشن اور لوٹ مار کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ پریس کانفرنس میں شامل کونسلروں نے دعویٰ کیا کہ بلدیہ کے 30 کونسلروں پر مشتمل گروپ چیئرمین سردار اکرم خان چانڈیہ سے خائف ہے۔ بلدیہ کا نظام منتخب کونسلروں کی بجائے محکمہ انہار کے پٹواریوں کے ذریعے نہیں چلنے دیں گے۔ چیئرمین بلدیہ کرپشن کیخلاف جدوجہد میں معروف پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اگر انہوں نے فی الفور استعفیٰ نہ دیا تو کونسلرز اتحاد کے ارکان کل بروز منگل فیاض پارک کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔ جس کیلئے تاجر تنظیمیں، وکلائاور سول سوسائٹی بھی اپنی حمایت اور تائید کی یقین دہانی کروا چکی ہے۔

بلدیہ کرپشن

Back to Conversion Tool

مزید : ملتان صفحہ آخر