اغواء کاروں کیخلاف آپریشن، 1ملزم گرفتار، دوبچے بازیاب،تحقیقات شروع

اغواء کاروں کیخلاف آپریشن، 1ملزم گرفتار، دوبچے بازیاب،تحقیقات شروع

  

محسن وال(نمائندہ پاکستان ) تھانہ تلمبہ پولیس کاروائی،2بچوں کو اغواء کرنے کے الزام میں ایک ملزم شوکت کو گرفتار ،دونوں بچوں کو بازیاب ،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں علاقہ تلمبہ کی رہائشی روبینہ بی بی کی درخواست پر تھانہ تلمبہ پولیس نے 4سالہ بلال اور2سالہ افضال کے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

اغواء کا مقدمہ 3خواتین سمیت12ملزمان کے خلاف درج کیا تھا،جن میں ظفر علی،شوکت علی،محمد یاسین،اللہ دتہ،مظہرعلی ،محمد نواز،ظہور ،شبیراحمد،ماہی علی،کنیز،رحت بی بی اور جنت بی بی شامل ہیں،گزشتہ روز پولیس تھانہ تلمبہ نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم شوکت علی کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کے قبضہ سے دونوں بچوں 4سالہ بلال اور2سالہ افضال کو بازیاب کروالیا،والدہ نے بتایا کہ ملزمان نے میرے دونوں بچوں کو گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 3ماہ قبل اغواء کیا تھا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کو بازیاب کروالیاہے۔

تحقیقات شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -