ٹیکنیکل الاؤنس ہمارا بھی حق، انہار انجینئرز کی مطالبات منظوری کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال

ٹیکنیکل الاؤنس ہمارا بھی حق، انہار انجینئرز کی مطالبات منظوری کیلئے قلم ...

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ انہار کے انجینئرز نے ٹیکنیکل الاؤئنس کے مطالبہ پرقلم چھوڑ ہڑتال کردی ،ایس ڈی او قادرہ محمدعمرعبدالرحمن ، ایس ڈی او ہیڈ کوآرٹر مجاہدکلیم چانڈیہ (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

نے مشترکہ طورپرگفتگو کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کوبتایا کہ خیبر پختونخواہ میں انجینئرز ٹیکنیکل الاؤنئس وصول کررہے ہیں مگر پنجاب کے بعض اضلاع میں انجینئرز کواس الاؤنئس سے محروم رکھا گیا ہے اب انجینئرز متحد ہیں ڈویژن سطح پر ہمارا احتجاجی کیمپ لگا ہوا ہے اپنے مطالبہ کی منظوری تک ہماری قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہیگی دوسری جانب انجینئرز کی ہڑتال کے باعث محکمہ انہاردفتر آنے والے زمینداروں اورکسانوں کو اپنے مسائل کے حل میں سخت مشکلات درپیش ہیں کئی زمینداراپنی درخواستیں لے کر گھروں کو مایوس لوٹ گئے ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -