ملتان میں چوری ‘ ڈکیتی کی وارداتیں تیز ‘ متاثرین کا احتجاج

ملتان میں چوری ‘ ڈکیتی کی وارداتیں تیز ‘ متاثرین کا احتجاج

ملتان ( خبر نگار خصوصی )ملتان اور گردونواح میں چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کا سلسلہ تیز ہوگیا اور پے درپے وارداتیں جاری ہیں جس کے دوران شہری قیمتی گھریلو سامان نقدی زیورات مال مویشی قیمتی بیٹریاں موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز سے محروم ہو گئے ہیں ۔ تفصیل کے مطابق انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان سے عامر لال باغ شجاعباد سے عزیز الرحمن ٹبی شیرخان عارف بوہڑ گیٹ سے خانوادہ کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں دولت گیٹ سے نامعلوم چور اختر حسین کے گھر سے 6 لاکھ 50 ہزار روپے کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے دہلی گیٹ میں دو مسلح ڈاکو محمد ارشد کے گھر داخل ہوکر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر ہراساں کرکے گھر سے 80 ہزار روپے کی نقدی اور زیورات چھین کر فرار ہو گئے موضع ڈوگرانہ تھانہ بدھلہ سنت سے عابد حسین کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی ناگ شاہ چوک کے قریب موبائل فون کی دکان سے ایک خاتون اور دو مرد 5 موبائل فون اور 5000 روپے کی نقدی چرا کر فرار ہو گئے قادرپور رامے لیاقت علی کے ڈیرہ سے ہل چرا لیا گیا شاہ رکن عالم میں شکیل کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر چرا لیا گیا ممتاز آباد سے کامران کی موٹر سائیکل بائی پاس ممتاز آباد سے نجی موبائل فون کمپنی کا ٹاور آفس سے 8 بیٹریاں چرا لی گئیں مختیار ٹاؤن سے نامعلوم چور محمد رشید کے لاکھوں روپے کے مویشی چرا کر فرار ہوگئے پولیس میں تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر