مال کماؤ مہم ریلوے کا سابق ملازم کروڑوں کی جائیداد کا مالک

مال کماؤ مہم ریلوے کا سابق ملازم کروڑوں کی جائیداد کا مالک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصوصی )ریلوے کا سابقہ درجہ چہارم کا سرکاری ملازم ( الیکڑیشن )نے کروڑوں روپے کی جائیداد کا مالک نکلا۔دوران تعیناتی افسران سے ملی بھگت کرکے تیل چوری۔بجلی کے سامان میں خودبرد اور رشوت لیکر ریلوے میں ملازمین کی بھرتیاں کروائیں۔ نیب ملتان نے شہری کی درخواست (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
کو انکوائری کیلئے ایف آی اے بھیجوادی ہے۔تفصیل کے مطابق پرانا شجاع اباد فاروق پورہ کے رہائشی آصف رحمان نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ محمد اشرف جو کہ ریلوے ملتان میں درجہ چہارم کیتحت الیکڑک قلی بھرتی ہوا۔اور الیکڑیشن کے عہد ے پر ریٹائرڈ ہوا۔اس نے بھرتی ہونے کے بعد اپنی دوران سروس متعلقہ افسران سیسازباز ہوکر ریلوے پاور ہاوس ملتان استعمال ہونے والہ تیل چوری کیا۔اور ریلوے میں قائم دفاتر و سرکاری رہائش گاہوں کیلئے آنے والے بجلی کے سامان کو خوردبرد کیا۔درجہ چہارم میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازم محمد اشرف کا تنخواہ کے علاوہ کوئی اور ذریعہ امدن نہ تھا۔اس کے باوجود کروڑوں روپے کی جائیدادیں بنوائیں۔لاکھوں رشوت لیکر ملازمین کی بھرتی کروائیں۔اور اتنی جائیداد کا ٹیکس بھی ادا نہیں کیا درخواست دہندہ نے اپنے موقف میں اس بات کا انکشاف کیا ہے۔کہ محمد اشرف نے اپنی سرکاری ملازمت کے دوران نو عدد گھر جو کرائے پر دیئے ہوئے ہیں۔ایک پلاٹ ٹھارہ مرلہ جو یوسی 38 ملتان میں ہے۔موضع قطب پور فضل کریم ٹاون میں ایک سکول بنایا ہوا ہے جوکہ کرائے پر دیا گیا ہے۔فضل کریم ٹاون میں دو عدد دکانیں۔دو عدد دکانیں فاروق پورہ روڈ پر بنوائی ہوئیں ہیں۔اس کے علاوہ 12 عدد ٹریکٹر ٹرالیاں اور ایک کار بھی ہے۔جو کہ ناجائز اثاثہ ہیں۔محمد اشرف کی جانب سے نیب ملتان کو موصول ہونے والی درخواست کو سننے کے بعد ایف آئی اے کو انکوائری کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔اس حوالے سے نیب ملتان نے ایف آئی اے کو ایک لیٹر نمبری این اے بی (ایم) 2336/18 اگست میں جاری بھی کیا ہے۔
انکوائری